Posts

وجوب میلاد پر علامہ طاہرالقادری کے استدلال کی حقیقت ... محمد طارق خان ۔۔۔ The reality of Tahirul Qadri's Argument on Eid Milad by Muhammad Tariq Khan

   وجوب میلاد پر علامہ طاہرالقادری کے استدلال کی حقیقت محمد طارق خان 12 جون 2017   میری اس تحریر سے میلاد کے وجوب یا بطل کو ثابت کرنا مقصود نہیں،    بلکہ بحث ایک ایسی روایت پر ہے جسے بخاری سے کئی جید علماء نقل کرتے ہیں۔ میرا مقصد صرف یہ ثابت کرنا ہے کہ اس روایت کے اکثر حوالے غلط ہیں اور جو حوالہ درست ہے اس کے مطابق یہ حدیث ہے ہی نہیں۔دوسری بات یہ کہ جید علماء نے اس روایت پر ایک خاص تناظر میں بحث کی، جس تناظر کو بتائے بغیر ہمارے عہد کے کچھ علماء    اس طرح ذکر کرتے ہیں جیسے کہ اس روایت سے میلاد کے جو فیوض و برکات یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں، وہی ان تمام جید علما کا منشا تھا، جنہوں نے اس روایت کو بخاری سے نقل کیا، حالانکہ سیاق و سباق سے ہٹ کر اس طرح کا تاثر دینا ایک کھلی علمی بددیانتی ہے اور علامہ طاہرالقادری سمیت یہ علماء ایک بہت بڑی علمی بددیانتی کے مرتکب ہو رہے ہیں جس کی تفصیل اس مضمون میں آئے گی۔   اس بحث کا آغاز 12 ربیع الاول 1438 ہجری مطابق یکم دسمبر 2017 کو ہوتا جب میرے ایک سوال "محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے والے کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ک...